Posts

👨🏻‍🦱 سلطانہ ڈاکو اور برصغیر کے چند مشہور ’لٹیروں‘ کی داستانِ حیات

  Naya Pakistan ❤️🇵🇰  👨🏻‍🦱 سلطانہ ڈاکو اور برصغیر کے چند مشہور ’لٹیروں‘ کی داستانِ حیات عقیل عباس جعفری محقق و مورخ، کراچی امیروں کا مال لوٹنا اور غریبوں میں تقسیم کرنے کا ذکر ہو تو 14ویں صدی کا ایک کردار 'رابن ہڈ' یاد آتا ہے جو اپنے ساتھیوں سمیت برطانوی کاﺅنٹی ناٹنگھم شائر میں شیروڈ کے جنگلات میں رہتا تھا۔ وہ ایک عام شہری تھا لیکن ناٹنگھم کے بدقماش شیرف نے اس کی زمین زبردستی چھین لی تھی جس کی وجہ سے وہ ڈاکے ڈالنے لگا تھا۔ اس کے بارے میں کئی ناول لکھے گئے اور بہت سے فلمیں بنیں مگر پھر بھی اس کے بارے میں یہ بحث موجود ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں وجود رکھتا بھی تھا یا نہیں۔ تاہم ایسا ہی ایک کردار ہندوستان میں بھی گزرا ہے جو روایت کے مطابق امیروں کو لوٹتا تھا اور غریبوں کی مدد کرتا تھا۔ یہ کردار تھا سلطانہ (یا سلطانا) ڈاکو جسے 96 سال پہلے آج ہی کے دن 7 جولائی 1924 کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا تھا۔ سلطانہ ڈاکو کے عقیدے کے متعلق کچھ وثوق سے نہیں کہا جاسکتا۔ بیشتر لوگوں کے نزدیک وہ مسلمان تھا جبکہ چند مؤرخین نے اسے ہندو عقیدے کا پیرو کار بتایا ہے کیوں کہ وہ بھاتو قوم سے تعلق رکھتا ت...